لاہور ہائیکورٹ بار کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، عدلیہ بحالی سے بھی بڑی تحریک چلانے کی دھمکی
پانچوں ججز اس ایک نکتے پر متفق ہیں کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے،نواز شریف اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور اپنے ماتحت افسران کے سامنے پیش ہونے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیں،لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے وکلاء کنونشن بھی بلایا جائے گا بار ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار چوہدری، نائب صدر راشد لودھی، سیکرٹری عامر سعید راں اور فنانس سیکرٹری ظہیر بٹ کی پریس کانفرنس
ہفتہ 22 اپریل 2017 23:33
(جاری ہے)
یہ واحد فیصلہ ہے جس میں سپریم کورٹ کے پانچوں ججز اس ایک نکتے پر متفق ہیں کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔
چودھری ذوالفقار علی نے خبردار کیا کہ اگر وزیر اعظم نے سات روز میں استعفیٰ نہ دیا تو عدلیہ بحالی سے بڑی تحریک چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر دنیا بھر سے استعفے آئے، مگر وزیراعظم نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا۔استعفیٰ کا مطالبہ جائز ہے کیوں کہ ماتحت افسران وزیراعظم کے خلاف غیر جانبدار تحقیقات نہیں کر سکتے۔بار ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ وکلاء کے ملک گیر کنونشن کے علاوہ آل پارٹیز کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ بار کے نائب صدر راشد لودھی نے کہا کہ پہلی مرتبہ کرپشن سپریم کورٹ کا موضوع بنا اور منی ٹریل پر سپریم کورٹ نے سنجیدہ سوالات اٹھائے جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کا موقف مسترد کر دیا ہے لہٰذا اب وہ اپنے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری عامر سعید راں کا کہنا تھا کہ 20 اپریل کے فیصلے نے وزیراعظم کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے اور فیصلے میں دو ججز نے واضح کردیا کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے سے قبل عدلیہ کو دھمکانے کے لیے بینرز لگائے گئے، یہ اقدام قابل مذمت ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے حکمرانوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور اپنے ماتحت افسران کے سامنے پیش ہونے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیں۔وکلاء عہدیداروں نے واضح کیا کہ بار نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ہے اور وکلا اب بھی جذبے اور لگن سے سرشار ہو کر اپنا پیٹ کاٹ کر کسی سیاسی جماعت کی پشت پناہی کے بغیر تحریک چلائیں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 20اپریل کو سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کی مزید تحقیقات کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای)کے اعلی افسر کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 23 اپریل 2017 کی مزید خبریں
-
ماسکو: روسی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے دفتر پر حملہ ،3ہلاک ،متعدد زخمی
-
خاتون سے جھگڑے کے بعد امریکن ایئر لائنز نے معافی مانگ لی
-
کینیا : فوج کا آپریشن ، شدت پسند گروپ الشباب کے 52جنگجو ہلاک
-
چین، دو خواتین کے قاتل کو پھانسی دیدی گئی
-
مشرق وسطی کے معاملے پر امریکہ سے بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں،ایران
-
ترکی کی بڑی اپوزیشن جماعت نے ریفرنڈم کے اختتامی لمحات میں ووٹ کے قانون کو بدلنے کے عمل کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کردیا
-
سلواکیا کی ایک کمپنی نے اڑنے والی کار فروخت کے لیے پیش کر دی
-
ڈرونز نے چینی ہوائی اڈے پر افراتفری پھیلا دی
-
امریکی عدالت نے فولکس ویگن کو 2.8 ارب ڈالر کا جرمانہ کر دیا
-
امریکی حملے کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کے لئے تیار ہیں ، شمالی کوریا
-
وعدے کے باوجود گوشت کیوں کھایا ، بھارتی خاتون شوہر سے طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئی
-
بھارت میں مجسٹریٹ نے جینز پہننے اور پان کھانے پر سرکاری ملازم کو 500کا جرمانہ کر دیا
-
میزائل حملے میں شام کے 20جنگی طیارے تباہ ہوئے،امریکی وزیردفاع
-
بھارت، سرکاری ڈپو میں اچانک آگ لگنے سے 25افرادزندہ جل کر راکھ
-
افغان صدر نے داعش کے خلاف لڑائی میں 5 بیٹے قربان کرنے والی ماں کوتمغے سے نوازا
-
وفاقی وزیر ریلوے کی روانگی کے موقعہ پرریلوے اسٹیڈیم میں اتھلیکٹس چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں’’ گو نواز گو‘‘ کے نعرے
-
آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کو جس طرح تباہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ، اے خدا مجھے آصف زرداری کی طرح سیاسی سمجھ نہ دینا ،اس نے پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو چھوٹی سی جماعت بنادیا ، زرداری آپ نے وہ کارنامہ ... مزید
-
وزیراعظم کی مزارشریف میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ بار کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، عدلیہ بحالی سے بھی بڑی تحریک چلانے کی دھمکی
-
وزیراعظم کے عہدے پر رہتے ہوئے سرکاری ملازم نواز شریف سے تفتیش کیسے کر سکتے ہیں ،شاہ محمود قریشی
-
آرمی چیف کی مزار شریف میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
-
سی پیک کو ہر قیمت پر کامیاب بنائینگے، اندرونی و بیرونی دشمن اپنی زبانوں کو لگام دیں اور منہ بند رکھیں،شہباز شریف
-
ارے میں تو اسے جانتا ہوں ،کتاب میلہ میں معصوم بچے کی سراج الحق کو زور سے آواز
-
جے آئی ٹی میں مجرم ثابت ہونے کے بعد مٹھائی کھانے والوں کو ڈوب مرنا چاہئے، مولا بخش چانڈیو
-
عمران خان کا سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ بیٹھنے سے انکار، قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا رکن بننے سے معذرت کر لی
-
افغان:امریکی نان نیوکلیئربم حملے میں13بھارتی شہریوں کی ہلاکت کاانکشاف
-
جے آئی ٹی سے بھرپور تعاون ،تمام سوالات کے ثبوت فراہم کئے جائینگے‘ خواجہ محمد آصف
-
ملک میں دہشتگردوں اورانتہاپسندوں کیخلاف آپریشن ردالفسادکامیابی سےجاری
-
سندھ کابینہ نےرینجرزکو90روزکیلئےپولیس کےاختیارات دینےکی منظوری دیدی
-
مشال قتل کیس ،ْپروفیسر ضیاء اللہ ہمدرد نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا
-
پی ٹی آئی کا وزیر اعظم نواز شریف کے اشتہاری مہم کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ
-
اٹلی جانیوالی 18سالہ لڑکی ایکسپائر ریزڈنٹ کارڈ کے باعث جہاز سے آف لوڈ
-
مریم بی بی اور انکی جماعت کو پہنچنے والے شدید ترین نفسیاتی صدمے کے بعد ان سے ہمیں پوری ہمدردی ہے‘نعیم الحق
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ای لائسنسنگ نظام کی استعداد چیک کرنے کے لیے فرضی مشقیں
-
ہمارے ملک کا وزیر اعظم جھوٹا اور مکار ثابت ہوچکا ، جو آج بڑے بڑے دعوے کرنیوالوں نے اپنے گریبان میں جھانکنا چھوڑ دیا ہے، نثار کھوڑو
-
پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کا صوبے بھر میں وزیر اعظم نوازشریف کی حمایت میں تحریک شروع کرنے کا فیصلہ
-
دادو: لیاقت جتوئی نے اپنی پارٹی عوامی اتحاد پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان
-
چترال: گستاخی کے الزام میں گرفتار شخص کی ذہنی و جسمانی صحت جانچنے کا فیصلہ
-
جماعت اسلامی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف سپریم کورٹ میں’’ ون ملین پٹیشن ‘‘داخل کر نے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں
-
ساہیوال،وکیل کی رہائش گاہ سے 3کلو افیون برآمد ، دو بیٹے گرفتار
-
کراچی،ڈی آئی جی پشاور کے بیٹے کو قتل کرنے والے گارڈفقیرمحمد نے اپنا ابتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کرادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.