ملک میں دہشتگردوں اورانتہاپسندوں کیخلاف آپریشن ردالفسادکامیابی سےجاری

ایف سی اورحساس اداروں کی ماگٹ اورپنجگورمیں کاروائی کی،ماگٹ میں دہشتگردوں کے3کیمپ مسمار،بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد،کالعدم تنظیم سےتعلق کےشبہ میں 30افرادگرفتارکرلیےگئے۔آئی ایس پی آر

ہفتہ 22 اپریل 2017 17:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء): ملک میں دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کیخلاف آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہے،ایف سی اور حساس اداروں نے ماگٹ اور پنجگورمیں دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ کاروائی کی،جس میں دہشتگردوں کے 3کیمپ مسماراور کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 30افرادکوگرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ماگٹ اور پنجگورمیں دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ماگٹ میں دہشتگردوں کے زیراستعمال 3کیمپ مسماراور 3مشتبہ افرادگرفتارکیاگیا۔جبکہ پنجگورکے علاقے گچک میں سرچ آپریشن کے دوران30مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیاگیاہے۔گرفتارافرادکونامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیاہے۔جہاں پرتفتیش کاعمل جاری ہے۔جبکہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے مواصلاتی آلات،ڈیٹونیٹرز،2ایس ایم جیز،سینکڑوں راؤنڈز،3کلوبارودی مواد اور تخریبی موادبھی برآمدکیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :