وزیراعظم نے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی

گریڈ 22کے امجد علی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ، مختار علی شاہ سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ اور شعیب صدیقی سیکرٹری منصوبہ بندی تعینات

پیر 24 اپریل 2017 23:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

گریڈ 22کے امجد علی کو سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ، مختار علی شاہ کو سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ اور شعیب صدیقی کو سیکرٹری منصوبہ بندی تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 21کے محمد نعیم کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری قانون و انصاف اور عامر اشرف خواجہ کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج سکیورٹی ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ20کے وقار علی کھکیڑان کو ڈی جی نیشنل آرکائیو اور عصمت اللہ شاہ کو جوائنٹ سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس تعینات کر دیا گیا ہے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :