وزیراعظم نے اقتدار میں آکر اپنی تجوریاں بھری ہیں، سندھ میں آکر کہتے ہیں کہ میں جیبیں بھر کر لایا ہوں، قوم سے وعدے کرکے بھی ایفا نہیں کئے جاتے ،عمران خان نوجوانوں کے لیڈر نہیں ہوسکتے ان کا شجرہ ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے، مجھ سے پہلے پختونوں کو شناخت دینے کی ہمت کسی نے نہیں کی، سی پیک کا منصوبہ چوری ہوا ہے اس کو واپس لے کر پختونوں کو دیں گے، مک گیا تیرا شو گو نوازگو، ایک کپتان نکلا ہے جو مجھ سے چار سال بڑا ہے اور خود کو سٹوڈنٹس کا لیڈر کہتا ہے ، وہ سمجھتا ہے وہ پختون ہے ، وہ پشتو نہیں جانتا ، کسی کو اس کے شجرے کا پتہ ہے کہ کس کے ساتھ ملتا ہے ،جوانوں کا لیڈر بلاول بھٹو ہوسکتا ہے ، کسی جج نے نوازشریف کو بے قصور نہیںکہا ، یہ کیسے ہوسکتا ہے آپ بھی مٹھائی کھائو اور کپتان بھی مٹھائی کھائے، پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کئے جانے کی مذمت کرتا ہوں ، ہم نے این ایف سی ایوارڈ اور سی پیک دیا ،جب پیپلزپاری کی حکومت ہوگی تو وہ غریب آدمی کی ہوگی ، ہم نے بی بی کارڈ غریبوں کو دیا ،یہ لوگوں سے صرف چھیننا جانتے ہیں ، دینا نہیں جانتے

سابق صدر آصف علی زرداری کا جلسے سے خطاب

پیر 24 اپریل 2017 19:06

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہعمران خان نوجوانوں کے لیڈر نہیں ہوسکتے ان کا شجرہ ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے، مجھ سے پہلے پختونوں کو شناخت دینے کی ہمت کسی نے نہیں کی، سی پیک کا منصوبہ چوری ہوا ہے اس کو واپس لے کر پختونوں کو دیں گے، مک گیا تیرا شو گو نوازگو، ایک کپتان نکلا ہے جو مجھ سے چار سال بڑا ہے اور خود کو سٹوڈنٹس کا لیڈر کہتا ہے ، وہ سمجھتا ہے وہ پختون ہے ، وہ پشتو نہیں جانتا ، کسی کو اس کے شجرے کا پتہ ہے کہ کس کے ساتھ ملتا ہے ،جوانوں کا لیڈر بلاول بھٹو ہوسکتا ہے ، کسی جج نے نوازشریف کو بے قصور نہیںکہا ، یہ کیسے ہوسکتا ہے آپ بھی مٹھائی کھائو اور کپتان بھی مٹھائی کھائے، پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کئے جانے کی مذمت کرتا ہوں ، ہم نے این ایف سی ایوارڈ اور سی پیک دیا ،جب پیپلزپاری کی حکومت ہوگی تو وہ غریب آدمی کی ہوگی ، ہم نے بی بی کارڈ غریبوں کو دیا ،یہ لوگوں سے صرف چھیننا جانتے ہیں ، دینا نہیں جانتے۔

(جاری ہے)

پیر کو مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پختونوں کو شناخت کس نے دی ،ہم سے پہلے کسی نے نے شناخت دینے کی ہمت نہیں کی ، ہر کام میں نے آپ کیلئے کیا ، آپ کیلئے ہم نے این ایف سی ایوارڈ دیا ، ہم نے سی پیک دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہر جگہ ے سن رہاں ہوں کہ آپ کے شناختی کارڈ بلاک کئے جا رہے ہیں ، میں اس کی مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت کو اس کا مجرم ٹھہراتا ہوں ، ہم فاٹا کو کے پی کے کے اندر ملائیں گے ۔

آصف زرداری نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی تو وہ غریب کی حکومت ہوگی ، آپ کیلئے نوکری ہوگی ، ہم نے مردان میں یونیورسٹی بنائی، کپتان نکلا ہے وہ سمجھتا ہے وہ پختون ہے ، نہ پشتو جاتا ہے ، اس کے نام کے ساتھ صرف خان لگتا ہے ، کسی کو اس کے شجرے کا پتہ ہے کہ پختونوں کے ساتھ ملتا ہے ، عمران خا کا شجرہ ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے ، مجھ سے بھی چار سال بڑا ہے اور کہتا ہے میں لیڈر ہوں سٹوڈنٹس کا ، جوانوں کا لیڈر بلاول ہو سکتا ہے ، یہ نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ مک گیا تیرا شو گو نوازگو ، کسی جج نے نہیں کہا کہ یہ بے قصور ہے ، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ بھی مٹھائی کھائو اور کپتان بھی مٹھائی کھائے ، سارے پاکستان کو بتانا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ کیا کیا ہے ،جو بھی سندھ جاتا ہے تو کہتا ہے کہ جیب بھر کے آیا ہوں کیا اپنی جیب سے دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پختون بڑی بہادر قوم ہے ، ہم نے بی بی کارڈ دیا ،غریبوں کے لئے ، غریبوں کو کارڈ ملا ، یہ لوگوں سے چھیننا جانتے ہیں دینا نہیں جانتے ، پیپلزپارٹی کا منشور غریبوں کو نوکریاں دینا اور ان کا خیال کرنا ہے ، ہم نے فوجیوں سے لیکر ججز تک سب کی تنخواہیں بڑھائی تھیں ، ہماری ملاقاتیں چلتی رہیں گی ، ہم نے سوات میں دوبارہ پاکستان کا پرچم لہرایا۔