وفاقی وزیر داخلہ سے ڈی جی رینجرز سندھ کا رابطہ ،کراچی میں رینجرز کی جانب سے کی جانیوالی کارروائی پر بریفنگ دی

گزشتہ رو ز کی کارروائی کا شمار اب تک حاصل ہونیوالی اہم ترین کامیابیوں میں ہوتا ہے جورینجرز کے پروفیشنلزم اور پرعزم ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے،چودھری نثار

منگل 25 اپریل 2017 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ڈی جی رینجرز سندھ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کراچی میں گزشتہ روز رینجرز کی جانب سے کی جانیوالی کارروائی پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے رینجرز کو کراچی کے گنجان آباد علاقے میں انتہائی مہارت اور بہادری سے طویل کارروائی کے نتیجے میں اہم کامیابی کے حصول پر مبارکباددی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ رو ز کی کارروائی کا شمار اب تک حاصل ہونے والی اہم ترین کامیابیوں میں ہوتا ہے جورینجرز کے پروفیشنلزم اور پرعزم ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے زخمی رینجرز کے جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہارکیا، انہوں نے کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے رینجرز کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھی رینجرز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :