ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے، نیب

نیب نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے تحریری جواب کی کاپی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادی

منگل 25 اپریل 2017 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) نیب نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے تحریری جواب کی کاپی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔نیب کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم پر کرپشن کے الزامات ہیں اگر وہ بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی ہے اور سپریم کورٹ سے کہا ہے کہسندھ ہائیکورٹ نے اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ ڈاکٹر عاصم ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔نیب کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ایسی کوئی بیماری نہیں جس کا علاج ملک میں ممکن نہ ہو، ڈاکٹر عاصم حسین بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں اگر انہیں اجازت دی گئی تو وہ واپس نہیں آئیں گے۔نیب نے سپریم کورٹ کورٹ میں جمع کروائی جانے والی درخواست کی کاپی سندھ ہائی کورٹ میں بھی جمع کروادی ہے۔