ڈان لیکس کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ‘ سرکاری رپورٹ ابھی جاری نہیں ہوئی‘ اپو زیشن پانامہ لیکس کے فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے اور فیصلے سے مایوس ہو کر ڈان لیکس پر سیاست کرنا چاہتی ہے، جھوٹے الزامات لگانے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے،سی پیک پاکستان چین دوستی کی نئی مثال ہے ‘ راہداری کے ذریعے خطے کے 65 ممالک کو جوڑا جا رہا ہے ‘ روڈ ون بیلٹ کے ذریعے پورے خطے کی تجارت کو فروغ ملے گا،وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

منگل 25 اپریل 2017 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ‘ سرکاری رپورٹ ابھی جاری نہیں ہوئی‘ سی پیک پاکستان چین دوستی کی نئی مثال ہے ‘ راہداری کے ذریعے خطے کے 65 ممالک کو جوڑا جا رہا ہے ‘ روڈ ون بیلٹ کے ذریعے پورے خطے کی تجارت کو فروغ ملے گا ۔

منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پک پاکستان چین دوستی کی مثال ہے۔ سی پیک سے پورے خطے میں تجارت کو فروغ ملے گا۔ ڈان لیکس کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ سرکاری رپورٹ ابھی جاری نہیں ہوئی پر ہر فیصلے کے بعد عمران خان کا رونا لازم ہوتا ہے اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کو معافی مانگنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپو زیشن پانامہ لیکس کے فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے اور فیصلے سے مایوس ہو کر ڈان لیکس پر سیاست کرنا چاہ رہی ہے۔

جھوٹے الزامات لگانے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے۔ ڈان لیکس کے حوالے سے مریم نواز کا نام غلط جوڑا جا رہا ہے اور ڈان لیکس کی رپورٹ کا انتظار کیا جائے۔ ذرائع کی خبریں بند ہونی چاہئیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو مریم نواز پر جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگنی چاہیے اور زردار صاحب کے دو رمیں جو کچھ ہوا عوام اچھی طرح جانتی ہے۔ حکومت نے ساڑھے 3 سال میں گزشتہ ادوار کے گند کو صاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں ۔ پانامہ کیس کے بعد ڈان لی کس کو سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ …(رانا)