ملک کی87 اضلاع میں چھٹی مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
دوسرے مرحلے میں ایک ماہ کے دوران گھروں اور افراد کے اعداد و شمار جمع کیے جائیں گے پنجاب اور سندھ کے 21، 21 اور خیبرپختونخوا کے 18اضلاع میں مردم شماری ہوگی بلوچستان کے 17 ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ، پانچ اضلاع اور وفاقی دارالحکومت بھی دوسرے مرحلے کا حصہ ہیں، پولیس اور رینجرز کیساتھ فوجی جوان بھی سیکورٹی پر مامور ہیں
منگل 25 اپریل 2017 17:35
(جاری ہے)
مردم شماری کا یہ آخری مرحلہ 24 مئی تک جاری رہے گا جس کے دوران جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت وفاق کے زیرانتظام 6 قبائلی علاقوں میں بھی عوام سے معلومات اکھٹی کی جائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے کے دوران پنجاب اور سندھ کے 21، 21، خیبر پختونخوا کے 18، بلوچستان کے 17 جبکہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے 5 اضلاع میں مردم شماری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 اپریل کو اختتام پذیر ہوا تھا ۔ مردم شماری کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کا دعوی کرتے ہوئے آصف باجوہ کا پیر کو کہنا تھا کہ پاکستان ادارہ برائے شماریات، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے ذریعے مردم شماری کے پہلے مرحلے میں اکھٹا کی گئی 3.7 ملین افراد کی معلومات کی تصدیق کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں واقع پاکستان ادارہ برائے شماریات کے دفتر کو گلگت، اسکردو اور کوئٹہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ان شہروں سے اکھٹی کی گئی معلومات موصول نہیں ہوسکیں، تاہم پہلے مرحلے کے دوران بیشتر خطرات کی موجودگی میں بھی مردم شماری کی ٹیموں نے اپنا کام مکمل کیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ضلع کیچ سے لاپتہ ہونے والے 8 شمار کنندہ افراد میں سے 7 اپنی گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ ایک تاحال گمشدہ ہے۔پریس کانفرنس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی ایم ای)سے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے لوگوں کے ساتھ ساتھ اورکزئی ایجنسی سے بھی معلومات اکھٹی کی جائیں گی کیونکہ ایف ڈی ایم اے کے پاس علاقے سے وقتی طور پر ہجرت کرنے والے افراد کا ریکارڈ موجود ہے۔انہیں نے امید ظاہر کی کہ پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی لوگ مردم شماری کے عملے کے ساتھ اپنی حمایت اور شراکت جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سروے پر ساڑھے 18 ارب روپے کی لاگت آئے گی جس میں سے 6 ارب روپے آرمی اہلکاروں اور اتنی ہی رقم پاکستان ادارہ برائے شماریات کے عملے پر خرچ ہوگی، بقیہ ساڑھے 6 ارب روپے سفری سہولیات کی فراہمی پر صرف کیے جائیں گے اور صوبے وفاقی حکومت کے ساتھ سروے کے اخراجات میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شمار کنندگان کو فارم پر کرنے کے لیے پینسل کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی اور صرف بال پوائنٹ کا استعمال کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے کے آغاز کے 3 روز شمار کنندگان خانہ شماری کریں گے جبکہ 28 اپریل کے بعد سے آئندہ 10 روز کے لیے مردم شماری کا آغاز ہوگا، ایک دن بے گھر افراد کو شمار کیا جائے گا اور ایک دن میں اکھٹی کی گئی معلومات کو حوالے کیا جائے گا۔خیال رہے کہ مردم شماری کے پہلے مرحلے سے قبل نادرا نے ساڑھے 3 لاکھ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز بلاک کیے تھے تاہم چیف کمشنر مردم شماری کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں لوگوں کی شہریت اور نسل سے بلاامتیاز ملک میں موجود تمام افراد کو شمار کیا جائے گا، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی جبکہ افغان باشندوں کو بھی غیر ملکی شمار کیا جائے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 26 اپریل 2017 کی مزید خبریں
-
امریکا کاروس پر طالبان کو ہتھیار فراہم کرنے کاالزا م
-
چین، دوسرا طیارہ بردار جہاز چینی بحریہ کے حوالے
-
چین ، ڈاکہ زنی ، زناکاری اورقتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 53سالہ سیریل کلر گرفتار
-
دبئی ، 3پاکستانیوں کو نشے میں اپنے ساتھی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 3سال قید کی سزا
-
بھارت کی خصوصی عدالت نے گینگسٹر چھوٹا راجن کو جعلی پاسپورٹ کیس میں سات سال قید اور پندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی
-
چین: سنکیانگ کے مسلمانوں کیلئے درجنوں ناموں پر پابندی
-
اسرائیل کے سامنے جھکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھوک ہڑتال کو منطقی انجام تک جاری رکھیں گے، مروان البرغوثی
-
زخمی فوجیوں کے بھیس میں طالبان مزار شریف مرکز داخل ہوئے ،ْ تعداد 10تھی
-
یورپین سنٹرل بینک کا مالیاتی پالیسی کے خلاف تنقید روکنے، پرامن سیاسی دور کے انتظارکا امکان
-
سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت میں انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی شناختی نمبر دینے کا فیصلہ
-
بڑھاپے میں ورزش کو دماغی صحت کے لئے بہترین سرگرمی ہے، ماہرین
-
ترک فوج کے عراق وشا م میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
-
سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس
-
طارق فاطمی نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی
-
وفاقی وزیر داخلہ سے ڈی جی رینجرز سندھ کا رابطہ ،کراچی میں رینجرز کی جانب سے کی جانیوالی کارروائی پر بریفنگ دی
-
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا خیبر پختونخوا کے 600 نوجوانوں کو چین سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دلانے کے منصوبے کو صوبائی حکومت کی طرف سے سپانسر کرنے کا اعلان
-
مردان پولیس نے مشال قتل کیس میں مزید دو اہم ملزمان کوگرفتار کرلیا
-
ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے، نیب
-
نواز شریف کو پانامہ لیکس کے سوالوں کا ہر صورت جواب دینا ہوگا، وزیر اعظم کی تلاشی ہو کر رہے گی، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے،اپنے آپ کو آئین اور قانون سے بالا تر سمجھنے والے آج قانون کی گرفت میں ایسے ... مزید
-
ڈان اخبار میں قومی سلامتی کے منافی خبر کی اشاعت ،تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، پرویز رشید کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہ آ سکے، پی ایم معاون خصوصی طارق فاطمی ،پرنسپل انفارمیشن رائو تحسین ذمہ ... مزید
-
ڈان لیکس کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ‘ سرکاری رپورٹ ابھی جاری نہیں ہوئی‘ اپو زیشن پانامہ لیکس کے فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے اور فیصلے سے مایوس ہو کر ڈان لیکس پر سیاست کرنا چاہتی ... مزید
-
پاک فوج کا اعتماد سازی کیلئے ہاٹ لائن پر بھارتی فوج سے رابطہ
-
اختلافی نوٹ بارے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے بارے قانونی مشاورت ملی تو قیادت سے اسکی اجازت طلب کرونگا‘ وزیرقانون پنجاب
-
سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات
-
ملک بھرمیں نئے گیس کنکشن پرپابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری
-
مولانا فضل الرحمان نے19سال قبل چین سےسی پیک پربات کی تھی: ترجمان جے یو آئی ف مولانا امجد خان کا انوکھا دعوی
-
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1 سے 2 روپے تک کمی کا امکان روشن
-
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی5سالہ مدت( کل) ختم ہوجائے گی،پیپلزپارٹی کارکنان شکرانے کے نوافل ادا کریں گے جبکہ جشن کا بھی اہتمام کیا جائے گا،تمام ترتحفظات کے باوجو دنااہلی کے عدالتی ... مزید
-
کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
-
ملک کی87 اضلاع میں چھٹی مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
-
ججوں نے بھی کہہ دیاہے"گونوازگو"،جبکہ جعلی خان عوام کوبےوقوف بنارہا،زرداری
-
پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ٹیکس نادہندگان کے شناختی کارڈاورپاسپورٹ بلاک کی سفارش کر دی
-
پاکستان ریلوے نے راولپنڈی تا کراچی ’’پاکستان ایکسپریس ٹرین‘‘ نئی سستی ٹرین سروس متعارف کرادی
-
پیر پگارو کا ساتھ چھوڑ کر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پرمنتخب رکن سندھ اسمبلی نے ایوان میں حلف اٹھالیا
-
پی آئی اے جو آج زوال کا شکار ہے ،اس نے موجودہ دنیا کی بہترین ایئر لائنز جن میں ایمریٹس ایئر لائنز اور سنگاپورایئر لائنز شامل ہیں ان کی ترقی میں کلیدی کرداراداکیاتھا
-
گھوٹکی گورنمنٹ سیکنڈری اسکول عمرڈرھوسے دوطالبات کو نقل کے الزام میں حراست میں لینے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا نوٹس‘ رپورٹ طلب کر لی
-
عوامی نیشنل پارٹی نے ’’گونوازگو‘‘ تحریک کا حصہ بننے سے انکار کر دیا
-
قومی کتاب میلے میں سٹیج سے گرنیوالی مصنفہ فرزانہ ناز انتقال کر گئیں
-
امریکن کمپنی کی جانب سے سندھ ما س ٹرانزٹ پروجیکٹ کیلئے سر مایہ کا ری کی پیشکش
-
عابدشیرعلی کو جو کہنا ہے میرے سامنے آکر کہیں‘پھر ان کے بارے میں بتاؤں گا‘ ڈاکٹرعاصم
-
کراچی میں رواں ہفتے شدید گرمی کا خدشہ، پارہ 41 تک چڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.