پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے فیڈرل شریعت کورٹ کے جج جسٹس نجم الحسن کو چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 27 اپریل 2017 23:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے فیڈرل شریعت کورٹ کے جج جسٹس نجم الحسن کو چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینا ت کرنے کی منظوری دیدی‘ اس عہدے کے لئے ان کی نامزدگی سپریم جوڈیشل کونسل نے دی تھی۔ جمعرات کو پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے سربراہ سید نوید قمر کی زیر صدارت یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی کے اراکین سینیٹر جاوید عباسی ‘ الیاس احمد بلور ‘ چوہدری محمود بشیر ورک ‘ ارشد خان لغاری اور سیکرٹری سینٹ نے شرکت کی۔ کمیٹی نے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ کے عہدے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے 19 اپریل کے اجلاس میں کی گئی جسٹس نجم الحسن کی نامزدگی پر تفصیلی غور کیا جس کے بعد جسٹس نجم الحسن کی چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کی منظوری دیدی گئی۔ واضح رہے کہ جسٹس نجم الحسن موجودہ چیف جسٹس فیڈرل کورٹ جسٹس ریاض احمد خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس عہدے پر فائز ہونگے۔ …(رانا+ع ع)

متعلقہ عنوان :