وزیر اعظم نے ڈان لیکس رپورٹ پر عہدے پرفارغ کئے گئے طارق فاطمی کو بیان بازی سے روک دیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) ڈان لیکس کے معاملے پر انکوائری رپورٹ کی سفارش پر وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور کے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر طارق فاطمی کو وزیراعظم نے بیان بازی سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہائوس سے نوٹیفکیشن کے اجراء اور آئی ایس پی آر کے ردعمل کے بعد صحافیوں سے طارق فاطمی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان کا موبائل فون بند ملتا رہا۔