آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ ،ْ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی

عوام کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے ،ْحق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،ْآرمی چیف کشمیریوں کو کسی خوف اور جبرکے بغیر زندگی گزارنے کا حق ہے ،ْپاکستان لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیگا ،ْجنرل قمر جاوید باجوہ

اتوار 30 اپریل 2017 15:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے ،ْحق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں کو کسی خوف اور جبرکے بغیر زندگی گزارنے کا حق ہے ،ْپاکستان لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیگا۔

اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دے گا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت ایل او سی، ورکنگ بائونڈری اور پاکستانی دیہات پر مسلسل جارحیت کر رہا ہے، پاکستان کشمیر میں بچوں اور عورتوں پر مظالم سے لاتعلق نہیں رہ سکتا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآرمی چیف کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ، انہوں نے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اورایل او سی پر تعینات جوانوں کے جذبہ کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :