سید صلاح الدین نے حکومت پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فائنل مذکرات کر نے کا مطالبہ کردیا

اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں‘آزادی کی تحر یک نظریاتی اور دو قومی نظریے کی تحریک ہے‘مودی سرمراج جابرانہ اور جارحانہ طریقے سے کشمیری کی آواز نہیں دبا سکتا‘کشمیری طالبات پر بھارتی فوج کھولے عام ظلم و ستم ڈھا رہی ہے لیکن امریکہ اور برطانیہ نے اس کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا‘پاکستان کی تمام حکومتیں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں ناکام رہی ہیں‘لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 اپریل 2017 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء) متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے حکومت پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فائنل مذکرات کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں‘آزادی کی تحر یک نظریاتی اور دو قومی نظریے کی تحریک ہے‘مودی سرمراج جابرانہ اور جارحانہ طریقے سے کشمیری کی آواز نہیں دبا سکتا‘کشمیری طالبات پر بھارتی فوج کھولے عام ظلم و ستم ڈھا رہی ہے لیکن امریکہ اور برطانیہ نے اس کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا‘پاکستان کی تمام حکومتیں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید صلاح الدین نے کہا کہ کشمیر اپنی آزادی کیلئے جہاد فی سبیل اللہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آزادی کشمیریوں کا حق ہے ان کو ہر صورت ملنا چاہیے۔کشمیری عوام کا روشن مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اب تک 18قرار دادیں پاس کر چکا ہے لیکن بھارت مسلسل تاخیری ہربے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا اقوام متحدہ کشمیر میں فوری رائے شماری کرائے ۔کشمیر کے حالیہ الیکشن میں سات فیصد ٹرن آئوٹ نے بھارت کی کٹ پتلی حکومت کا پول کھول دیا ہے۔اس کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑھا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 155مرتبہ مذاکرات ہو چکے ہیں لیکن سب مذاکرات ناکام رہے ہیں ۔اب پاکستانی حکومت کو بھارت کے ساتھ فائنل مذاکرات کرنا ہونگے۔