بھارت نے کلبھوشن کے معاملے پر کرنل (ر) طاہر حبیب کو نوکری کاجھانسہ دیکر اغواء کیا

اتوار 30 اپریل 2017 15:20

اسلام آبادآن لائن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)ر) طاہر حبیب کو نوکری کاجھانسہ دیکر منصوبہ بندی کے تحت را کے ایجنٹوں کے ذریعے نیپال سے بھارت پہنچادیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن کے بچانے یاانتقامی کارروائی لینے کیلئے پاکستانی کرنل( ر) طاہر حبیب کو منصوبہ بندی کے تحت نوکری کا جانسہ دیکر دبئی سے نیپال بلوایا اور وہان پر بھارتی را ایجنٹوں کے ذریعے طاہر حبیب کو بھارت پہنچادیا گیا ہے جسکے بعد اب بھارت کلبھوشن کی انتقامی کارروائی کے بدلے جھوٹا الزام لگا کر طاہر حبیب کو پھسالیا گیا پھر بالاآخر معاملہ ایک دوسرے کے قیدیوں کے تبادلے کی صورت میں ختم کردیا جائے گا واضح رہے کہ بھارت وزیر خارجہ سشما سوارج کہ طرف سے پاکستان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاکستانیوں نے کلبھوشن کو ایران سے اغواہ کیا ہے جبکہ بھارت کے قریبی دوست ایران نے اپنی سرزمین سے بھارت شہری کو لے جانے پر پاکستان سے کوئی احتجاج بھی نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :