پیپلز پارٹی کا شریف برادران سے بدلا لینے کیلئے لوڈشیڈنگ کے خلاف مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

اتوار 30 اپریل 2017 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)پیپلز پارٹی نے شریف برادران سے بدلا لینے کیلئے لوڈشیڈنگ کے خلاف مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ حکومت نے جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور میں مینار پاکستان پر ملک میں حالیہ لودشیڈنگ اورحکومت کے خلاف جلسہ کرنے کی اجازت ضلعی انتظامیہ سے مانگی جسے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے مینارپاکستان میں جلسہ کرنے سے صاف انکار کردیا تاہم پیپلز پارٹی اس بات پر بعد ہے کہ وہ مینار پاکستان میں ہیں جلسہ کریں گی اس پر انہوں نے آج بروز پیر پنجاب بھر کی تنظموں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ حکومت کے خلاف لاہور میں کس مقام پر جلسہ کریں،