پشاورمیں داعش کاحملہ، افغان طالبان رہنماء کی ہلاکت کا دعویٰ

داعش نے پاکستان کے اندرہمارے کمانڈرکو قتل کیا،طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

اتوار 30 اپریل 2017 14:50

کابل/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)افغان عسکریت پسندوں نیدعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے سینیئر رہنما کو دولت اسلامیہ (داعش) نے پشاور میں قتل کردیا ہے،خبر رساں ادارے این این آئی نے غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان ذرائع کا کہنا تھا کہ مولوی داؤد اور دیگر دو افراد کو پاکستان کے اندر مارا گیا جبکہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مولوی داؤد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

داعش نے کسی کا نام لیے بغیر طالبان رہنما کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی جبکہ پشاور میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران تین افغانیوں اور ایک پاکستانی مولودی پر کم ازکم چار حملے ہوئے جس کے نتیجے میں 6 افراد جان سے گئے ۔ادھرپولیس نے افغان شہری کے قتل کی تصدیق کی لیکن ان میں سے کسی کی شناخت مولوی داؤد کے نام سے نہیں ہوئی۔ سینیئر پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے اور'حملے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں اور ہم اس کی تفتیش کررہے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا نشانہ مقامی عالم دین مفتی ندیم تھے جو فائرنگ سے زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :