جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج کی 2 چیک پوسٹوں پر حملہ

منگل 2 مئی 2017 01:33

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج کی 2 چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان میں قائم پاک فوج کی 2 چیک پوسٹوں پر حملہ کیا ہے۔ حملہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے سرحد پار سے کیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کئی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :