ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی،وزارت پانی وبجلی

بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار ایک سو اٹھہتر میگاواٹ اور پیدوار چودہ ہزار دو سو اکسٹھ میگاواٹ ہے،ترجمان

پیر 1 مئی 2017 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) وزارت پانی وبجلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی پیر کو ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار ایک سو اٹھہتر میگاواٹ اور پیدوار چودہ ہزار دو سو اکسٹھ میگاواٹ ہے جس میں پن بجلی کی پیداوار چار ہزار دو سو اڑتالیس میگاواٹ،جینکوز سے دوہزار آٹھ سو ستائیس اور آئی پی پیز سے سات ہزار ایک سو چھیاسی میگاواٹ بجلی مل رہی ہے، ترجمان نے بتایا کہ اس وقت ملک کے کسی علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :