مشال خان قتل کیس کے اہم ملزم عارف خان کو بیرون ملک فرار کروا دیا گیا: رہنما اے این پی بشرا گوہر کا الزام

منگل 2 مئی 2017 20:38

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) بشرا گوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ مشال خان قتل کیس کے اہم ملزم عارف خان کو بیرون ملک فرار کروا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے این پی کی سینئر رہنما بشرا گوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کے قتل کا اہم ملزم عارف خان تھائی لیند فرار ہوگیا ہے۔ بشرا گوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کونسلر عارف خان کو تحریک انصاف کے ہی رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی نے تھائی لینڈ فرار کروایا ہے۔ واضح رہے کہ عارف خان مشال خان قتل کیس میں پولیس کو مطلوب ہے۔

متعلقہ عنوان :