مشال قتل کیس میں گرفتار دس ملزمان کاعدالت میں صحت جرم سے انکار، جیل منتقل

منگل 2 مئی 2017 20:20

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)مشال قتل کیس میں گرفتار 10ملزمان کو منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیاگیا۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش گیا گیا جہان انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد انہیں جیل منتقل کردیاگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مشال قتل کیس میں شناخت ہونے والے 49 میں سے 47 ملزمان گرفتار اور دو تاحال روپوش ہیں۔

(جاری ہے)

مشال خان کے قتل میں ملوث عبدالولی خان یونیورسٹی کے دو ملازمین اور آٹھ طلباء کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تمام ملزمان نے الزامات قبول کرنے سے انکار کیا۔ کیس میں گرفتار 47 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، 8ملزمان نے اقبال جرم کرلیاہے جبکہ 5گواہوں کے بھی بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں تاہم دو ملزمان تحصیل کونسلر عارف مردانوی اور یونیورسٹی ملازم علی خان روپوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :