سجن جندال کلبھوشن یادیو کی رہائی اور سارک سربراہ کانفرنس میں نریندر مودی سے ملاقات کے معاملات طے کرنے کیلئے پاکستان آئے تھے: بھارتی خاتون صحافی جیوتی ملہوترا

بدھ 3 مئی 2017 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) بھارتی خاتون صحافی جیوتی ملہوترا کا کہنا ہے کہ سجن جندال کلبھوشن یادیو کی رہائی اور سارک سربراہ کانفرنس میں نریندر مودی سے ملاقات کے معاملات طے کرنے کیلئے پاکستان آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی خاتون صحافی جیوتی ملہوترا کی جانب سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جیوتی ملہوترا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی صنعت کار سجن جندال پاکستان نجی دورے پر نہیں آئے تھے۔ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے سجن جندال کی ملاقات نجی نوعیت کی نہیں تھی۔ سجن جندال کلبھوشن یادیو کی رہائی اور سارک سربراہ کانفرنس میں نریندر مودی سے ملاقات کے معاملات طے کرنے کیلئے پاکستان آئے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں انہوں نے یہی معاملات پر گفتگو کی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خصوصی پیغام پہنچایا۔