مخالفین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی بارہا توہین کی، کسی نے روکا نہ پوچھا ،ْتنقید کرنے والے خود بھی نشانہ بنیں گے ،ْسعد رفیق

عمران خان نااہلی کیس میں میڈیا ٹاک پر پابندی ناقابل فہم ہے ،ْعمران خان کو رعایت دیں گے اور نہ لینے دیں گے ،ْ گفتگو آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور سب کو قانون کا مساوی تحفظ لازم ہے ،ْوزیر ریلوے

بدھ 3 مئی 2017 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مخالفین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی بارہا توہین کی، کسی نے روکا نہ پوچھا، تنقید کرنے والے خود بھی نشانہ بنیں گے ،ْعمران خان کو رعایت دیں گے اور نہ لینے دیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان نااہلی کیس میں میڈیا ٹاک پر پابندی ناقابل فہم ہے، سپریم کورٹ میں دوران سماعت نواز شریف اور انکی فیملی کا بدترین میڈیا ٹرائل ہوا، عمران، شیخ رشید، سراج الحق اور بعض اینکرز روزانہ عدالتی کارروائی توڑ مروڑ کر پیش کرتے رہے ،ْسپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد بھی تحریک انصاف والوں نے عدالت کے باہر زہر اگلا تاہم ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور سب کو قانون کا مساوی تحفظ لازم ہے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میڈیا ٹرائل سے ہمیں جو نقصان ہونا تھا وہ ہو چکا لیکن مخالفین مقدس گائے نہیں ہیں ،ْ دوسروں پر تنقید کریں گے تو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جائے گا، عمران خان کو رعایت دیں گے اور نہ لینے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :