چمن میں حملہ کرنے کے بعد افغان فورسز کو پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 4 فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات

ہفتہ 6 مئی 2017 01:39

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء) چمن میں حملہ کرنے کے بعد افغان فورسز کو پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 4 فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز افغان شدت پسند فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے چمن میں حملہ کرکے 10 افراد کو شہید کر دیا گیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں عام شہری اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس حملے کے بعد پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے افغان فوج کی چوکیوں کے پرخچے اڑا کر رکھ دیے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 4 افغان فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔قندھار پولیس چیف لیفٹیننٹ جنرل عبدالرازق نے افغان بارڈر پولیس فورسز کے 4 اہلکاروں کے ہلاک اور 14 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ دو طرفہ فائرنگ کے دوران 23 افغان شہری بھی زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :