آرمی چیف کا حیدر آباد گریژن کا دورہ ،حیدر آباد اور تھر سے متعلق آپریشنل و انتظامی امور پر بریفنگ

ک فوج کو قومی تعمیر کے منصوبے شروع کرنے پر فخر ہے ، یہ منصوبے پاکستانی عوام کے لئے پاک فوج کی مسلسل خدمت کا حصہ ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاک فوج کی عوامی منصوبوں میںخدمات کی تعریف، گریژن میں افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا

جمعہ 5 مئی 2017 23:27

راولپنڈی/حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حیدر آباد گریژن کا دورہ کیا جہاں ان کو حیدر آباد اور تھر سے متعلق آپریشنل و انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی ۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حیدر آباد گریژن کا دورہ کیا ۔

دورہ کے دوران آرمی چیف کو حیدر آباد اور تھر سے متعلق آپریشنل و انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2014 سے اب تک ایک لاکھ 90 ہزار خاندانوں میں 4 ہزار ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے جب کہ ایک لاکھ61 ہزار مریضوں کو طبی امداد دی گئی ۔ پاک فوج کے تعاون سے 6 لاکھ آبادی کو پینے کا پانی فراہم کیا گیا ۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی عوامی منصوبوں میںخدمات کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج کو قومی تعمیر کے منصوبے شروع کرنے پر فخر ہے ۔

یہ منصوبے پاکستانی عوام کے لئے پاک فوج کی مسلسل خدمت کا حصہ ہیں ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حیدر آباد گریژن میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا ۔ قبل ازیں جب وہ حیدر آباد پہنچے تو کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ان کا استقبال کیا ۔…(م د )