آصف زرداری لاہور پہنچ گئے ،پیپلز پارٹی کا حکومت کیخلاف احتجاجی سر گرمیوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ

پارلیمنٹرینز کے سربراہ دو روزہ قیام کے دوران آئند ہ کے لائحہ عمل کے لئے اجلاسوں کی صدارت بھی کرینگے‘ ذرائع

جمعہ 5 مئی 2017 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)سابق صدر مملکت وپیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کراچی سے لاہور پہنچ گئے ۔بلاول ہائوس آمد پر حاجی عزیز الرحمن چن،رخسانہ بنگش ،جمیل سومرو اور دیگر نے ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف احتجاجی سر گرمیوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور آصف علی زرداری کا دورہ لاہور اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ آصف علی زرداری لاہور میں دو روز قیام کے دوران ائندہ کے لائحہ عمل کے لئے مرکزی رہنمائوں کے اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔