وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات ،ْملکی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت

جمعہ 5 مئی 2017 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء) وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال پربات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں سیکورٹی سے متعلق حکومتی اقدامات پربات چیت کی گئی جبکہ ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزارت داخلہ کے متوقع نوٹیفکیشن کے نکات کا جائزہ لیا گیا ۔