بھارتی آرمی چیف کی دھمکی بڑھک سے زیادہ کچھ نہیں،مرزا اسلم بیگ

بھارت کو جارحیت کی قیمت کا بخوبی علم ہے،میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا،سابق آرمی چیف

جمعہ 5 مئی 2017 18:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء) سابق آرمی چیف جنرل(ر) مرزا اسلم بیگ نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کو بڑھک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جارحیت کی قیمت کا بخوبی علم ہے لہذا وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں پاکستان ملوث نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھارت الزام در الزام لگا رہا ہے اور بھارتی آرمی چیف نے اس ضمن میں پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی دے رکھی ہے جسے ایک بڑھک سے زیادہ کچھ نہیں سمجھنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی بخوبی جانتے ہیں کہ اگر ہم نے جارحیت کی تو منہ کی کھانا پڑے گی لہذا وہ پاکستان کو میلی آنکھ سے بھی دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ہے ان کے یہ پروپیگنڈے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم چھپانے کی سازش ہے بھارت پروپیگنڈے چھوڑ کر کشمیریوں کے حق خودارادیت تسلیم کرے ۔(جاوید)

متعلقہ عنوان :