نواز شریف ضدی بچہ، انہیں اپنا مستقبل ڈوبتا نظر آ رہا ہے ،شیخ رشید

جمعہ 5 مئی 2017 17:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم نواز شریف کو ضدی بچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اور سویلین اداروں میں کھنچاتانی مناسب نہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ خوفزادہ وزیر اعظم نے انتخابی مہم شروعکردی ہے اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم سے استعفٰی مانگ رہی ہے جبکہ اے این پی اور جے یو آئی کا وزیر اعظم کے استعفے پر پروگرام ففٹی ففٹی ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو اب صرف اور صرف گھر جانا ہے کیونکہ وزیر اعظم کو اپنا مستقبل ڈوبتا ہوا نظر آرہا ہے