پیمرا ملازمین اور ان کے خاندانوں کی جان کو خطرہ ہے۔ چئیرمین پیمرا
پیمرا ریاست کا ایک ادارہ ہے، آرمی چیف اور وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ وہ ہمیں موصول ہونے والی دھمکیوں کا نوٹس لیں اور ان کی تحقیقات کروائیں۔ چئیرمین پیمرا ابصار عالم کی پریس کانفرنس
پیر 8 مئی 2017 16:03
(جاری ہے)
میں نے چیف جسٹس سےدرخواست کی ہے کہ کیسز کے فیصلے جلد کیے جائیں۔ پیمرانے 357ایکشن لیے تو 337 کورٹ میں چیلنج ہوئے۔
چیف جسٹس صاحب کو خط لکھا جس میں استدعا کی ہے کہ کیسز جلدنمٹائے جائیں، نیشنل ایکشن پلان شوکاز نوٹسز پر بھی اسٹے آرڈر لےلیاجاتاہے۔ پیمرا نےکنٹرول آئین اور قانون کے تحت کرنا ہے۔ پیمرا کا عملی طور پر اختیار ہائیکورٹس کے پاس چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ سمیت مجھے بھی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ مجھ پر نازیبا الزامات عائد کیے گئے ۔ میں اپنی تنخواہ لیتا ہوں اور گذشتہ برس میں نے 80 لاکھ سے زائد ٹیکس بھی جع کروایا۔ کچھ لوگوں نے مجھ پر توہین مذہب کے الزامات بھی عائد کیے۔ میری ماں آج بھی حیات ہیں ۔میرے دو بھائی نظام مصطفیٰ میں شہادت پا چکے ہیں۔ میری والدہ آج بھی اپنے بیٹوں کو یاد کر کے روتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف دھمکیوں کا نوٹس لیں۔میں توقع کرتا ہوں کہ پاکستان کا ایک ادارہ جس کو ہم بنانے اور آگے لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ پیمرا کا کام میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ہے لیکن اگر پیمرا کو ایک ادارہ بنانا ہے تو ہمیں ہمارے اختیارات دئیے جائیں اور پیمرا کے ملازمین کو تحفظ بھی دیا جائے۔ بصورت دیگر پیمرا اپناکام نہیں کر سکے گا۔ میں وہ ایکٹر نہیں ہوں جو ٹی وی چینلز پر بیٹھ ر فتوے دیتے ہیں۔ کچھ اینکرز میڈیا پر نفرت انگیز مواد نشر کر رہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں ابصار عالم نے پیمرا حکام کو موصول ہونے والی ایک دھمکی آمیز فون کال بھی سنوائی۔ اور کہا کہ میں وزیر اعظم ہاﺅس اور آرمی چیف کے دفتر کے نوٹس میں یہ معاملہ لا چکا ہوں۔ ہم اس معاملے پر سپریم کورٹ جائیں گے اور اس معاملے کو آگے لے کر جائیں گے۔ جن اداروں کا کام عوام کی تحفظ کرنا ہے ہم ان سے بھی رجوع کریں گے۔ یہ صرف ایک کال ہے، ہمیں آوازیں بدل بدل کر ایسی کئی دھمکی آمیز کالز کی گئی ہیں۔ دھمکی آمیز کالز پر تھانے جاتے تو ملازمین کی جانوں کو مزید خطرہ لاحق ہوتا۔ پیمرا ملازمین اور ان کے خاندانوں کی جان کو خطرہ ہے۔ میں بار ہا یہ اپیل کررہا ہوں کہ چیف جسٹس، وزیر اعظم ، آرمی چیف اور وفاقی وزیر داخلہ اس معاملے کی تحقیقات کروائیں اور اس کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں کہ انہوں نے پیمرا جیسے ریاستی ادارے کو دھمکیاں دینے کی جرأت کیسے کی؟ وزیر اعظم اور میرا دل قریب ہے، کبھی فاصلے نہیں آسکتے ۔ میں ان سے ملاقات کا خواہشمند تھا لیکن وزیراعظم کی مصروفیت کی وجہ سے وقت نہیں ملا۔ پیمرا ریاست کا ادارہ ہے۔ اگر ہمارے مسائل کو حل نہ کیا گیا تو پیمرا کے لیے کام کرنا ناممکن ہو جائے گا۔کیونکہ میں اپنے ٹیم ممبرز اور ان کے خاندان والوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیمرا جہاں پوسٹ آفس کا کام کرتا ہے وہاں بھی مشکلات کھڑی کی جاتی ہیں۔ کچھ عرصہ میں مزید چینلز کے لائسنس اوپن کر رہے ہیں جس سے روزگار کے مزید مواقع فراہم ہوں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 9 مئی 2017 کی مزید خبریں
-
ایمانوئل ماکروں نے پہلے عوامی انتخابات میں جیت کا ریکارڈقائم کردیا
-
آسٹریلیا میں ہر پانچواں شخص انتقامی پورن کا نشانہ بنتا ہے،سروے
-
روس سے ترکی تک گیس کی پائپ لائن پر کام شروع
-
سعودی عرب نے اپنے 24 اپاچی ہیلی کاپٹروں کو جدید بنانے کیلئے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کو ٹھیکا دیدیا
-
ایران میں حجاب نہ پہننے پر پولیس کی گاڑی نے لڑکی کو روند ڈالا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
گوگل پلے اسٹور میں وائرس کا انکشاف،20لاکھ صارفین متاثر
-
بھارتی نژادبرطانوی بچی نے آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو ہرا دیا
-
فرانس ،خاتون صدارتی امید وار مارین لا پین شکست کے بعد نائٹ کلب پہنچ گئیں ،ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا
-
ٹیکساس کے گورنر نے غیر قانونی تارکین وطن کو بعض شہروں میں تخفظ دینے کے قانون کی منسوخی کے متنازعہ بل پر دستخط کر دیئے
-
امریکہ نے جزیرہ نما کوریا کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا اشارہ دیدیا ، چین
-
کلکتہ ائیرپورٹ پر ایمرٹس ائیرلائن کے طیارے کو حادثہ، طیارہ گراونڈ کر دیا گیا
-
امریکی فوجی خلائی طیارہ کی خفیہ مشن کی تکمیل کے بعدواپسی
-
امریکی کمانڈر کی جانب سے بیجنگ کی درخواست رد کرنے کی خبرکو چین نے پروپیگنڈا قرار دے دیا
-
سعودی عرب نے کوئی بیوقوفی کی تو ہماری فوج مکہ اور مدینہ کے علاوہ پورا ملک تباہ کر دے گی ،ایران کی دھمکی
-
عمران خان نااہلی کیس ، فرضی باتوں پر کسی کو نااہل نہیں کرسکتے‘سپریم کورٹ
-
ایران نے پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کی دھمکی دیدی
-
پیمرا ملازمین اور ان کے خاندانوں کی جان کو خطرہ ہے۔ چئیرمین پیمرا
-
افغانستان کا پاکستان سے جنگ کا ارادہ نہیں ،ْ عبداللہ عبداللہ
-
پی ٹی آئی نے پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کارروائی میڈیا کے سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا
-
چمن سرحد پر جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے ، سرتاج عزیز
-
پاکستان اور اومان کا تجارت اور معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
گرمی کی شدت کے باعث طلب بڑھنے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع
-
وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی مداخلت ،صوبائی وزیرشاہ فرمان نے نگہت اورکزئی سے متعلق کہے اپنے الفاظ واپس لے لئے
-
نواز شریف کی جانب سے اسامہ بن لادن سے پیسے لینے کا معاملہ
-
چینی سفیرنے کہابھارتی تحفظات پرسی پیک کانام تبدیل ہوسکتاہے،بھارتی میڈیا
-
جمشید دستی نے اپنے سیاسی حریفوں کے علاقے میں موچی کی دکان کھول لی
-
گوگلی اور بائونسرز کے عادی ہو چکے اب ڈر نہیں لگتا ، اللہ بہتر کریگا ،جے آئی ٹی کا نتیجہ جلد آجائیگا ‘سردار ایاز صادق
-
10 لاکھ روپے ادا کرو ورنہ تمام اہلخانہ کو قتل کردیا جائیگا ،ْصادق آباد میں پنچایت نے پسند کی شادی کرنے والے کو حکم سنا دیا
-
شادی کیلئے پاکستان آنے والی ڈاکٹر عظمیٰ نے لڑکے پر سنگین الزامات عائد کردئیے
-
ایس ای سی پی نے سوشل میڈیاپراسٹاک گروکے نام سے فراڈیا پکڑلیا
-
یکم رمضان 28 مئی اتوار کو ہوگا‘ماہر فلکیات
-
شاہ زیب قتل کیس ،مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت25مئی تک ملتوی
-
وزیراعظم محمدنوازشریف سے وزیرداخلہ کی ملاقا ت،ڈان لیکس ایشوپرتبادلہ خیال
-
لاہورہائیکورٹ میں اردوکوسرکاری زبان کےطورپراستعمال کرنےکی درخواست پرسماعت
-
وزیر اعظم نے خود کو عدلیہ کے سامنے پیش کیا ، احتساب کا نیا قانون لانے کا وعدہ پورا کیا جائے گا ، چیئرمین نیب اپنی کارکردگی کا دفاع خود کریں گے ،وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک
-
لاہور:انسداد ڈینگی مہم لاہور چڑیا گھر میں بھی شروع
-
لاہور:ایف بی آر نے تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کے افسر و ملازمین کی 13 مئی سے 30 جون تک ہفتہ وار چھٹی ختم کردی
-
لاہور:گردہ سکینڈل کے منظر عام پر آنے پر ایف آئی اے نے اپنی کاروائیاں تیز کر دیں
-
وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلی تین سہ ماہی کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
-
سندھ سے ممتاز ماہر قانون بیرسٹر عمر سومرو کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات
-
مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا پہلا فیز مکمل ہو گیا
-
پنجاب حکومت نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت کو مدد کی پیشکش کردی
-
پی ایم ایجوکیشن ریفارم پروگرام کی آڑ میں لیگی سینیٹر کے صاحبزادے کی عیاشیاں جاری
-
لاہور :پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا اور ناقص خوراک بنانیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن
-
کراچی، ٹڈاپ کرپشن کیس کے ملزمان فیصل احمد ،عامر بخش ،مقبول احمد سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.