گرمی کی شدت کے باعث طلب بڑھنے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع

مختلف شہری ، دیہی علاقوں میں دورانیہ 8 سے 18گھنٹے تک پہنچ گیا ،پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی

پیر 8 مئی 2017 22:57

لاہور/مریدکے /قصور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)گرمی کی شدت کے باعث طلب بڑھنے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا، مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں دورانیہ 8 سے 18گھنٹے تک پہنچ گیا جس کے باعث پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز درجہ حرات بڑھنے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق ختم نہیں ہو سکا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بڑے شہروںمیںبھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جبکہ کئی علاقوںمیں مینٹی ننس کے نام پر بھی گھنٹوں شٹ ڈائون کیا جارہاہے جس سے شہری بلبلا اٹھے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مختلف شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹے تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں صورتحال انتہائی ابتر ہے جہاں 16سی18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث ٹیوب ویل نہ چلنے سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث عوام دوہری مشکلات سے دوچار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :