ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،پاکستان کا ایرانی فوج کے سربراہ کے دھمکی آمیز بیان پر تحفظات کا اظہار

ایسے بیانات دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کے منافی ہیں ، ان سے دوطرفہ تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

منگل 9 مئی 2017 18:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)پاکستان نے ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایرانی افواج کے چیف آف سٹاف کے سرحد پار کاروائی سے متعلق بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کے منافی ہیں ، اس طرح کے بیانات سے دوطرفہ تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے تعلقات مضبوط ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایرانی افواج کے چیف آف سٹاف کے سرحد پار کاروائی سے متعلق بیان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسے بیانات دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کے منافی ہیں ، اس طرح کے بیانات سے دوطرفہ تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح تبادلوں سے تعلقات مضبوط ہوتے ہیں ۔ ایرانی وزیرخارجہ کے دورے میں سرحدی معاملات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ۔ (ن م)