سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں ایک ایک پیسے کا حساب دیں گے‘ تحریک انصاف

ڈان لیکس کی رپورٹ چھپا کر نواز شریف نے ملک سے غداری کی‘ نواز شریف ڈان لیکس کی رپورٹ تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ ہتھوڑا طاقتور کے خلاف نہیں چلایا جاتا‘ جے آئی ٹی کی خفیہ تحقیقات کو قبول نہیں کریں گے‘ عمران خان کے خلاف ایک جیسے 6مقدمات ہیں‘ عمران خان کا پیسہ حلال کا ہے کیا لیگی رہنما ایسا کہہ سکتے ہیں‘ اکرم شیخ نے تسلیم کیا ہے اگلے وزیراعظم عمران خان ہیں، لوگ تو جانتے ہی تھے آج حکمرانوں کے وکیل نے بھی تسلیم کرلیا تحریک انصاف کے رہنمائوں نعیم الحق اور فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 9 مئی 2017 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں ایک ایک پیسے کا حساب دیں گے‘ ڈان لیکس کی رپورٹ چھپا کر نواز شریف نے ملک سے غداری کی‘ نواز شریف ڈان لیکس کی رپورٹ تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ ہتھوڑا طاقتور کے خلاف نہیں چلایا جاتا‘ جے آئی ٹی کی خفیہ تحقیقات کو قبول نہیں کریں گے‘ عمران خان کے خلاف ایک جیسے 6مقدمات ہیں‘ عمران خان کا پیسہ حلال کا ہے کیا لیگی رہنما ایسا کہہ سکتے ہیں‘ اکرم شیخ نے تسلیم کیا ہے اگلے وزیراعظم عمران خان ہیں لوگ تو جانتے ہی تھے آج حکمرانوں کے وکیل نے بھی تسلیم کریں۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں ایک ایک پیسے کا حساب دیں گے۔

(جاری ہے)

ڈان لیکس کی رپورٹ چھپا کر نواز شریف نے ملک سے غداری کی۔ نواز شریف ڈان لیکس رپورٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ دانیال عزیز نے سپریم کورٹ پر تنقید کی۔ ہتھوڑا طاقتور کے خلاف نہیں چلایا جاتا۔ عمران خان کے خلاف ایک جیسے چھ مقدمات ہیں۔ جے آئی ٹی کی خفیہ تحقیقات کو قبول نہیں کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اکرم شیخ نے تسیم کیا ہے اگلے وزیراعظم عمران خان ہیں لوگ تو جانتے ہی تھے آج حکمرانوں کے وکیل نے بھی تسلیم کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پیسہ حلال کا ہے کیا لیگی رہنما ایسا کہہ سکتے ہیں۔