عمران خان اور جہانگیر ترین کے معاملے میں کمیشن یا جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں ہے ،ْ حنیف عباسی

پی ٹی آئی چیف نے یہودیوں اور ہندوئوں سے پیسے لیے ،پاکستانی سیاست سے دونوں کا خاتمہ کردیں گے ،ْمیڈیا سے گفتگو عمران خان کیخلاف واضح ثبوت موجود ہیں ،ْانہوں نے اپنے جمع کرائے گئے گوشواروں میں فراڈ کیا ،ْ دانیال عزیز

منگل 9 مئی 2017 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے معاملے میں کمیشن یا جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں ہے ،ْانہوں نے یہودیوں اور ہندوئوں سے پیسے لیے ،پاکستانی سیاست سے دونوں کا خاتمہ کردیں گے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان نے ایک فائونڈیشن میں سیلاب کی مد میں اربوں روپے لے کر اجاڑ دئیے ،ْابھی اس پیسے کو بھی خان صاحب کے پیٹ سے نکالیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنی کتاب میں خود لکھا کہ میں جوا کھیلتا ہوں ،ْجو شخص یہودیوں ،ہندوئوں سے پیسا لیتا ہے اور جوا کھیلتا ہے ،وہ قیادت کا اہل کیسے ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی نے صحیح کام نہ کیا تو اداروں کا گھیرائوکریں گے ،یہ انتشار کی سیاست ہے ،ْعمران خان کو ملک میں ترقی کا پہیہ روکنے کا ٹھیکہ ملا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لندن کے انتخاب میں عمران خان نے یہودی کے لیے مہم چلائی جبکہ نواز شریف نے واضح طور پر پاکستانی کی حمایت کی ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو سی پیک میں رکاوٹ کی ذمہ داری بھی دی گئی ۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاکہ ایک سیٹ نہ جیتنے والی جماعت راتوں رات کیسے طاقت ور بن گئی ایسی جماعت دھرنے دیکر اسلام آباد بند کرانے کی دھمکیاں کیسے دیتی رہی ’’ وہ جماعت راتوں رات کیسے بدل کر پاکستان کے منظر نامے پر آگئی اور اتنی طاقت ور بن گئی کہ اسلام آباد بندکر نے کی دھمکیاں دینے لگی ‘‘۔

دانیال عزیز نے کہا کہ مخالفین ہمیں اس بات پر طعنے دیتے تھے کہ اگر انہوں نے کچھ کیا ہے تو قانونی کارروائی کیوں نہیں کرتے اور اب ہم وہی کر رہے ہیں ۔’’ہمارے شواہد میں اخباری تراشے شامل نہیں ہیں بلکہ یہ وہ ثبوت ہیں جو عمران خان نے اپنے دستخط سے امریکا میں رجسٹر کرایا ‘‘۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 18سال ٹکریں مارتے رہے مگر ایک سیٹ نہیں ملی ،ْ 2002ئ میں عمران خان کو خیرات میں ایک سیٹ ملی ۔سیاسی جماعت کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا۔