تحریک انصاف نے جے آئی ٹی کی کاروائی اوپن کرنے کامطالبہ کردیا

پاناما کیس پوری قوم کامقدمہ ہے،پاناماکیس کیلئےجے آئی ٹی کی تحقیقات میڈیاکےسامنے آگےبڑھائی جائیں،نیوزلیکس کےحقیقی ذمہ داروں کوبچانےنہیں دینگے۔عمران خان کی زیرصدارت اجلاس

منگل 9 مئی 2017 16:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء):تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کااعلیٰ سطحی اجلاس ہو،جس میں پی ٹی آئی نے پاناماکیس سے متعلق جے آئی ٹی کی کاروائی اوپن کرنے کامطالبہ کردیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پارٹی اجلاس میں مرکزی رہنماؤں اورقانونی ماہرین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

عمران خان کی زیرصدارت بنی گالامیں ہونیوالے اجلاس میں اتفاق کیاگیاکہ پاناماکیس کیلئے جے آئی ٹی کی تحقیقات میڈیاکے سامنے آگے بڑھائی جائیں۔

اجلاس میں لیگل ٹیم نے عمران خان کواصغرخان کیس پرعملدرآمدکیلئے تیارکردہ درخواست پربریفنگ بھی دی ۔پارٹی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس پوری قوم کامقدمہ ہے۔جے آئی ٹی کی کاروائی کوخفیہ رکھنے کی کوئی کوشش قابل قبول نہیں۔وزیراعظم کاکرپشن کے دفاع میں بیان ان کی ذہنیت کی عکاسی کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزلیکس کے حقیقی ذمہ داروں کوبچانے نہیں دینگے۔