وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس، ڈان لیکس پر مزید کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا، فیصلہ

ڈان لیکس رپورٹ پر نوٹیفیکشن مسترد کرنے کے ٹویٹ پر شدید تحفظات کا اظہار ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا بھی فیصلہ وزیر داخلہ چوہدری نثار متحرک، پانچ دنوں میں وزیراعظم سے پانچ ملاقاتیں ،عسکری قیادت سے بھی رابطے

بدھ 10 مئی 2017 00:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈان لیکس رپورٹ کے حوالے سے جاری نوٹیفیکشن کو مسترد کرنے بارے ٹویٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو اعتراض ہے تو حکومت کو آگاہ کرے۔ اجلاس میں ڈان لیکس سے متعلق مذید کوئی نوٹیفکیشن جارینہکرنے ،رپورٹ منظر عام پر نہ لانے اور سفارشات جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا اجلاس میں ڈان لیکس پر عسکری قیادت کے موقف کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں شریک تمام رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ حکومت ڈان لیکس پر مزید کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گی رپورٹ پر عمل درآمد کے دوران فیصلے مسترد کرنے کے ٹویٹ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ اگر کسی کو رپورٹ پر تحفظات ہیں تو اس سے حکومت کو آگاہ کیا جائے ڈان لیکس رپورٹ کی تمام سفارشات پر من و عن عمل کیا گیا اور کوئی ایسا نکتہ نہیں جس پر عمل نہ کیا گیا ہو۔

(جاری ہے)

اگر کسی مزید سفارش پر عملدرآمد کی ضرورت ہے تو بتایا جائے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس مشاورتی نوعیت کا تھا اور آئندہ ایک دو روز میں مشاورتی اجلاس کا ایک اور دور ہو گا جس میں مزید لوگوں کو بلایا جائے گا منگل کو ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں اور حکومت نے ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات فی الحال جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سفارشات کے قابل عمل حصے پر وزیراعظم کے دفتر سے عملدرآمد ہو چکا ہے۔

عملدرآمد رپورٹ کے پیرا 18پر عمل ایکشن کی صورت میں کیا گیا ہے۔اجلاس میں چوہدری نثارسمیت اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی ڈان لیکس رپورٹ کے حوالے سے کافی متحرک نظر آرہے ہیں ۔وزیر داخلہ نے اس معاملے کے حل کے لئے پانچ دنوں میں وزیراعظم نوازشریف سے پانچ ملاقاتیں کی ہیں ۔وزیر داخلہ نے عسکری قیادت سے بھی اس حوالے سے رابطے کئے ہیں ۔انہوں نے اس حوالے سے منگل کی شام پریس کانفرنس کرنی تھی جوانہوں نے نامعلوم وجوہات کی بناء پرملتوی کردی تھی

متعلقہ عنوان :