خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت اجلاس ،ْ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کے مطابق بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی ترامیم کو حتمی شکل دی گئی

منگل 9 مئی 2017 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کے مطابق الیکٹریسٹی ایکٹ 1997، (ایکٹ ایکس ایل آف 1997ئ) کے تحت بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی ترامیم کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس نے مجوزہ ترامیم کا جائزہ لیا۔

تمام شرکاء نے اپنی تجاویز دیں اور ضروری تبدیلی و بہتری کے بعد ترامیم پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے معاملہ پر وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ کے پی کے کی دلچسپی پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے اس عمل میں ان کی فعال شرکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قومی اہمیت کے امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ سندھ اور کے پی کے وزراء اعلیٰ نے وزیر پانی و بجلی سے اظہار تشکر کیا اور قومی اہمیت کے امور پر اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک، چیف سیکرٹری بلوچستان، چیف سیکرٹری پنجاب اور وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ کے حکام نے شرکت کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :