آصف علی زر داری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ،ْ صوبے میں امن و امان کی امور بھی زیر غور آئے

سندھ حکومت وفاق کے ساتھ صوبے کا معاملہ بھرپورانداز میں اٹھائے ، سابق صدر

منگل 9 مئی 2017 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سندھ کے حقوق کے لیے وفاق سے بھر پور انداز میں معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں امن و امان کی امور بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے آصف زرداری کو وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے ملاقات پر اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ پر وفاق کو اپنے احتجاج سے آگاہ کر دیا ہے۔ آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حقوق کے لیے وفاق کے ساتھ بھر پور انداز میں معاملہ اٹھایا جائے۔