وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی نے استعفی دینے کی دھمکی دے دی

منگل 9 مئی 2017 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی نے استعفی دینے کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے ایک اور اہم وزیر نے اپنی ہی حکومت کیخلاف بغاوت کر دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی نے استعفی دینے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

غلام مرتضی جتوئی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاوس میں موجود فواد حسن فواد ہمارا کوئی کام نہیں ہونے دیتے۔ جبکہ ان کی وزارت کے ماتحت محکموں کے سربراہان بھی ان سے بنا پوچھے ہی لگا دیے جاتے ہیں۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ غلام مرتضی جتوئی آصف زرداری کی بہن فریال تالپور سے رابطے میں ہیں اور ممکنہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔