آئین کے آرٹیکل 62/63میں ترمیم کے خواہا ں نہیں ، میرا اور نوازشریف کا کیس مختلف تھا،میری نااہلی کرپشن کیس میں نہیں ہوئی تھی، میں اگر خط لکھ دیتا تو آئین کا آرٹیکل 6 مجھ پر لاگو ہوتا، میثاق جمہوریت پر ہم نے 85 فیصد عمل کیا، جبکہ اپوزیشن نے 15 فیصد عمل نہیں کیا۔جی ٹی روڈ پر ریلی نکالنے والے حکومت میں بھی ہیں

اوراپوزیشن بھی خود بن رہے ہیں ، نوازشریف کیخلاف کوئی سازش ہورہی ہے تو وہ قوم کو اعتماد میں لیں،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی پریس کانفرنس نواز شریف خدا کے لئے ملک پر رحم کریں وفاق اور صوبوں کو آپس میں مت لڑوائیں، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کاملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 10 اگست 2017 22:22

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62/63میں ترمیم کے خواہا ں نہیں ہیں، میرا اور نوازشریف کا کیس مختلف تھا،، میری نااہلی کرپشن کیس میں نہیں ہوئی تھی، میں اگر خط لکھ دیتا تو آئین کا آرٹیکل 6 مجھ پر لاگو ہوتا، میثاق جمہوریت پر ہم نے 85 فیصد عمل کیا، جبکہ اپوزیشن نے 15 فیصد عمل نہیں کیا۔

جی ٹی روڈ پر ریلی نکالنے والے حکومت میں بھی ہیں اوراپوزیشن بھی خود بن رہے ہیں۔میاں نوازشریف کیخلاف کوئی سازش ہورہی ہے تو وہ قوم کو اعتماد میں لیں ۔بلاول بھٹو جلد ملتان آئیں گے جبکہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کا کہنا ہے کہ نواز شریف خدا کے لئے ملک پر رحم کریں وفاق اور صوبوں کو آپس میں مت لڑوائیںکتنے افسوس کی بات کی ہے کہ سپریم کورٹ کے نااہل کرنے پر ریلی نکال رہے ہیں جس میں صوبوں کو سپریم کورٹ کے خلاف سڑکوں پر لایا گیا ، کاش یہ ریلی میا ں نواز شریف کی ریلی ہو تی یہ تو فیڈرل گورنمنٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں دیگر پارٹی رہنمائوں جنرل سیکریٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، عبد القادر شاہین، سید احمد مجتبی گیلانی،ڈاکٹر جاوید صدیقی، نفیس انصاری، ملک کامران عبد اللہ مڑل، ملک نسیم لابرودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔سید یوسف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا کیس این آر او پر عملدر آمد نہ ہو نے پر تھا کرپشن پر نااہلی کا نہیں تھا این آر او پر باقی سب کے خلاف تو خط لکھ دیا لیکن سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نہیں لکھا کیونکہ وہ صدر تھے اگر لکھتا تو مشرف کی طرح آرٹیکل 6کی زد میں آجاتا۔

ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور کر رہے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد بھی محترمہ بے نظیر بھٹو نے عدالتوں کا احترام کیا اور سابق صدر زرداری میں نے سید حامد سعید کاظمی سمیت سب عدالتوں کا احترام کر رہے ہیں لیکن میاں نواز شریف جو ریلی نکال رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہو ئی ہے تو وہ قوم کو اعتماد میں لیں اور سازش سے آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مثیاق جمہوریت پر85فیصد عملدآمد کیا جبکہ 15فیصد اپوزیشن کے تعاون نہ کر نے کی وجہ سے عملدآمد نہ ہوسکااگر (ن) لیگ 15فی صد عمل کر لیتی تو آج ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا پیپلز پارٹی آئین قانون اور روایات پر یقین رکھتی ہے۔ اگر نواز شریف کو سازش لگتی ہے تو وہ عوام ،سیاسی قائدین کو اعتماد میں لیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر کے آتے ہی نئی نئی جماعتیں سامنے آتی ہیں لیکن ڈکٹیٹر کے جاتے ہی جماعتیں ختم یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں۔

پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جو ہمیشہ عوام کی سپورٹ سے اقتدارمیں آتی ہے کبھی چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی کوشش نہیں کی ہم نے اپنے دور میں مینارٹی، یوتھ، خواتین، لیبر اور کسان کے لیے بے شمار کام کیے جب میں وزیراعظم بنا تو آئین کو اصل حالت میں بحال کیا اور اب پا رٹی کی تنظیم نو کے بعد پنجاب ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کی تنظیم مکمل ہو گئی دو ہفتے میں تحصیل سطح پر بھی تنظیمی کامکمل کرلیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کاا لمیہ ر ہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عوام کے لئے بہت کچھ کام کیا لیکن اسے کیش نہیں کرا سکے پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جس نے عوام کو عزت نفس دی اور عوام کو طاقت کا سرچشمہ قرار دیا اور میثاق جمہوریت پر آگے چلے میثاق جمہوریت کا مقصد ایک دوسرے کو فائدہ پہنچانا نہیں تھابلکہ عوام کی بہتری اور جمہوریت کے استحکام کے لئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی رول آف لا ء پر یقین رکھتی ہے لیکن (ن) لیگ نے پارلیمنٹ کی ججز بحالی کی کمیٹی پر سپورٹ نہیں کیا تھا انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں مینارٹی، یوتھ، خواتین، لیبر اور کسان کے لیے بے شمار کام کئے سیاست عبادت ہے ہم ہمیشہ عوام کی سپورٹ سے آئے۔