نواز شریف پاناما کیس فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر نہیں کریں گے

ایسے کرنے پر پاناما کیس جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 کھل جائے گا جو سابق وزیراعظم کیلئے تباہ کن ہوگا: اعتزاز احسن

جمعرات 10 اگست 2017 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاناما کیس فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر نہیں کریں گے۔ تفصیلات مطابق سسینیٹر اعتزاز احسن کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کی جانب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ نواز شریف کو اندازہ ہوگیا ہے کہ ان کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ پاناما کیس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظاثانی کی درخواست دائر کریں گے تاہم ان کی رائے میں ایسا نہیں کیا جائے گا۔ اعزاز احسن کا کہنا ہے کہ نظرثانی کی اپیل دائر نہیں کریں گے۔ نواز شریف ایسے کرنے پر پاناما کیس جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 کھل جائے گا جو سابق وزیراعظم کیلئے تباہ کن ہوگا۔ پاناما کیس جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 میں خوفناک تفصیلات موجود ہیں۔ یہ تفصیلات شریف خاندان کی سیاست کا مکمل خاتمہ کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نواز شریف اپنی نااہلی کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا رسک نہیں لیں گے۔