ملک کی معاشی ترقی کیلئے امن و سلامتی کا استحکام نا گزیر ہے، احسن اقبال

امن و تعمیری ترقی کا امتزاج ہی ملک کی خوشحالی کا ضامن ہے، وفاقی وزیر داخلہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ترقی یافتہ ممالک کے کامیاب تجربات سے سیکھنا ہو گا،سول آرمڈ فورسز کے اعلی سطحی اجلاس

جمعرات 10 اگست 2017 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے امن و سلامتی کا استحکام نا گزیر ہے، امن و تعمیری ترقی کا امتزاج ہی ملک کی خوشحالی کا ضامن ہے، پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے کامیاب تجربات سے سیکھنا ہو گا۔ وہ جمعرات کو سول آرمڈ فورسز کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کے اداروں کے اعلیٰ افسران نے وزیر داخلہ کو کارکردگی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کے عفریت سے ملک کی معاشی ترقی پر منفی اثر پڑتا ہے، سمگلنگ کے سدباب کیلئے موثر کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے پاکستان ہی نہیں پورے خطہ کی ترقی کا پیش خیمہ ہوں گے، سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل سے وابستہ منصوبوں کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ نے سول آرمڈ فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تربیتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و سلامتی کے عمل کو مزید تقویت دینے کیلئے سول آرمڈ فورسز کے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے مزید عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :