لاہورکو ماضی میں عدلیہ و دیگر اداروں سے سپورٹ ملتی رہی تاریخ میں پہلی بار انصاف ہوا اور تخت لاہور الٹا ،جمشیددستی

احتساب کا عمل سیاستدانوں سے شروع ہونا چا ہئے ،سی پیک سے روزگار کے مواقع ملیں گے جس سے بلوچستان میں ترقی آئیگی،رکن قومی اسمبلی

جمعرات 10 اگست 2017 19:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ تخت لاہورکو ماضی میں عدلیہ اور دیگر اداروں کی سپورٹ ملتی رہی ،تاریخ میں پہلی بار انصاف ہوا اور تخت لاہور الٹا ،احتساب کا عمل سیاستدانوں سے شروع ہونا چا ہئے ،سی پیک سے روزگار کے مواقع ملیں گے جس سے بلوچستان میں ترقی آئے گی ، نواز شریف کی جی ٹی روڈ کی سیاست ختم ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کا سنتے ہیںدعا ہے کہ عملی خوشحالی آئے ، انہوں نے کہا کہ دوسروں کی طرح وزیر بن کر اربوں روپے کرپشن کر سکتا تھا مگر میں نے الگ راستہ چنا اور اب ملک میں عوام کے امنگوں کے مطابق سیاست ہو گی کسی کو بھی اب کرپشن نہیں کرنے دینگے جو کرپشن کرے گا وہ اسی طرح نا اہل ہوتا رہے گا ، انہوں نے کہا کہ سیاستدان خود کو ایماندار ظاہر کر تے ہیں مگر عملی اقدامات اس کے برعکس ہو تے ہیں پاکستان میں سیاست ایک کاروبار ہے ، انہوں نے کہا کہ سی پیک سے عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے جس سے بلوچستان میں ترقی آئیگی ،انہوں نے کہا ہے کہ کنٹینرز کیخلاف لوگ آج خود کنٹینرز پر آکھڑے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے سوا نوازشریف کے ریلی میں کوئی نہیں ہے نوازشریف کی جی ٹی روڈ کی سیاست ختم ہو چکی ہے ۔