ہائیکورٹ کا رنگ گورا کرنیوالی غیر معیاری کریموں کی فروخت کے معاملے پر متعلقہ حکام کو درخواست گزار کا موقف سن کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

ناقص کریمیں چہرے کی جلد کے لئے انتہائی خطرناک ،ان کے استعمال سے جلد کے کینسر کے امراض میں اضافہ ہوا ہے‘ درخواست گزار

جمعرات 10 اگست 2017 17:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) لاہور ہائیکورٹ نے رنگ گورا کرنے والی غیر معیاری کریموں کی فروخت کے معاملے پر متعلقہ حکام کو درخواست گزار کا موقف سن کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹس جسٹس سید منصور علی شاہ نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار فواد مغل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قوانین موجود نہ ہونے کے سبب ہر بیوٹی شاپ پررنگ گورا کرنے والی غیر معیاری کریمیں فروخت کی جارہی ہیں،ناقص کریمیں چہرے کی جلد کے لئے انتہائی خطرناک ہیں جبکہ ان کے استعمال سے جلد کے کینسر کے امراض میں اضافہ ہوا ہے،کریم تیار کرنے والی کمپنیاں مقرر مقدار سے زیادہ کیمیکل استعمال کرتی ہیں۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ غیر معیاری رنگ گورا کرنے والی کریموں کے فروخت پرپابندی عائد کی جائے۔جس پر فاضل عدالت نے غیر معیاری کریموں کی فروخت کے معاملے پر متعلقہ حکام کو درخواست گزار کا موقف سن کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔