مشیر خارجہ سرتاج عزیز تعیناتی کیس،

وفاقی حکومت کے وکیل کو نئی ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت

جمعرات 10 اگست 2017 16:32

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) لاہورہائیکورٹ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو نئی ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کر دی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت وفاقی حکومت کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نصر احمد پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نااہلی کے بعد کوئی مشیر کام نہیں کر رہا، اب خواجہ آصف کو مستقل وزیر خارجہ لگا دیا گیا ہے اور اب مشیر کام نہیں کر رہے، عدالت نے عبوری بحث سننے کے بعد مزید سماعت 29 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے وکیل کو سرتاج عزیز کی تعیناتی پر نئی ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :