عائشہ گلالئی کے الزامات ،موبائل ڈیٹا منظر عام پر لانے سے متعلق درخواست پر مزید دلائل طلب

جمعرات 10 اگست 2017 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی سابقہ رکن عائشہ گلالئی کے الزامات پر موبائل ڈیٹا منظر عام پر لانے سے متعلق درخواست پر مزید دلائل طلب کر لیے ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس انوار الحق نے شہری فارق امجد کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات لگائے ہیں، ان کی تحقیقات کے لئے عائشہ گلالئی اور عمران خان کا موبائل ڈیٹا سامنے لایا جائے تو حقائق سامنے آجائیں گے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ڈی جی سائبرکرایم کو ڈیٹا طلب کرنے کا حکم دیں۔ جسٹس انوارالحق نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :