نوازشریف اور ساتھیوں نے مندرہ ٹول پلازہ ٹیکس ادا نہیں کیا

جمعرات 10 اگست 2017 16:04

مندرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)نااہل وزیراعظم نوازشریف کے قافلے میں شریک نون لیگی راہنماﺅں اور قافلے کی گاڑیوں نے مندرہ کے مقام پر ٹول پلازہ بھی ادا نہیں کیا-قافلے کے ساتھ سفر کرنے والے ایک ایک ملکی نشریاتی ادارے کے صحافی کے مطابق کچہری چوک سے نکلنے کے بعد اس قافلے کو جیسے پر لگ گئے اور قافلہ بہت تیزی سے آگے بڑھتا چلا گیا-مندرہ کے ٹول پلازہ میں قافلے کی گاڑیوں نے ٹول بھی ادا نہیںاور ایسے ہی آگے بڑھ گئیں-روالپنڈی اور جہلم کے درمیان راستے میں اکادکا استقبالی کیمپ نظر آئے جہاں کارکنوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔

(جاری ہے)

اب بھی قافلے کی باقیات آگے بڑھ رہی ہیں، لیکن اصل قافلہ تیزی سے آگے رواں دواں ہے اور ابھی تک اس کا آخری سرا نظر نہیں آ رہا-

متعلقہ عنوان :