قطری ایئرلائن کو فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دی گئی، سعودی عرب

جمعرات 10 اگست 2017 10:30

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ قطر کے سفارتی بائیکاٹ اور سفری پابندیاں عاید کرنے کے بعد قطر کی سرکاری فضائی کمپنی کو سعوی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق سعوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری حکومت قطر کے بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم ہے۔

سعودی عرب نے قطر کی رجسٹرڈ فضائی کمپنیوں کو سعودی عرب کی فضا اور ہوائی اڈوں کو استعمال کرنے سے سختی سے روک رکھا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ میں آنے والی اطلاعات جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بائیکاٹ کے باوجود قطری فضائی کمپنی کے مسافربردار جہاز سعودی اور دوسرے بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کی فضائی حدود استعمال کررہے ہیں قطعی بے بنیاد ہے۔

متعلقہ عنوان :