امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گھر کرائے کیلئے خالی

ٹرمپ کے اس گھر سے ان کی بچپن کی یادیں وابستہ ہیں، گھر کا یومیہ کرایہ صرف 777 امریکی ڈالرز رکھا گیا ہے

جمعرات 10 اگست 2017 11:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)ایک امریکی کمپنی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پرانا گھر کرائے کیلئے پیش کر دیا ہے۔ نیویارک کے علاقے کوئنز میں موجود اس گھر سے صدر ٹرمپ کے بچپن کی یادیں وابستہ ہیں۔ اس گھر میں 20 افراد کے سونے کی گنجائش ہے۔ کمپنی نے کرایہ داروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے دیے گئے اشتہار میں کہا ہے کہ لوگ موجودہ صدر کی رہائش گاہ میں رہ کر ایک لاجواب اور انوکھے موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گھر کا یومیہ کرایہ صرف 777 ڈالرز ہے۔اس گھر میں کافی عرصہ تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بچپن گزرا، اس لیے اس کی تزین وآرائش میں کوئی زیادہ تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔ اس گھر کو صدر ٹرمپ کے والد نے 1940ئ میں تعمیر کروایا تھا۔ ٹرمپ پیدائش کے بعد 4 سال تک اپنی والدین کے ہمراہ اس گھر میں رہائش پذیر رہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اس گھر کو دوبارہ خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنا ارادہ ترک کر دیا تھا۔ اس گھر کو رواں سال مارچ میں دو اعشاریہ چودہ ملین ڈالرز میں خریدا گیا تھا

متعلقہ عنوان :