چینی صوبہ میں زلزلہ کے بعد 19غیر ملکیوں سمیت 50ہزار سے زائد سیاحوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی

جمعرات 10 اگست 2017 12:56

چینگ ڈو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)مقامی حکام نے جمعرات کی صبح بتایا کہ ملک کے جنوب مغربی صوبہ سچوان میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد پچاس ہزار سے زائد سیاحوں کا انخلاء عمل میں لایا گیا ہے جن میں 126غیر ملکی بھی شامل ہیں ، ان سیاحوں کو میان یانگ اور چینگ ڈو سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ نو ہزار سے زائد مقامی شہریوں کا انخلاء بھی کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

امدادی کارکنوں سے جائیو جائی گویو کے دلکش منظروالے مقام پانڈا سی میں 16افراد کو پھنسا ہوا پایا ، دس فائرفائٹر جمعرات کی صبح ان کی مدد کو پہنچے تا ہم ابھی تک نتیجے کا پتہ نہیں چلا ہے ، جائیو جائی گویو کائونٹی کے سترہ قصبوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے ، جائیو جائی ۔ہوانگ لونگ ایئرپورٹ کو کائونٹی سے لانے والی ہم شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :