عدالتی فیصلے پرعوام کی رائے لیناہماراحق ہے،سیکیورٹی کی وجہ سے سفرطویل ہوتاجارہاہے،ممکن ہے میاں صاحب(آج ) گوجرانوالہ میں قیام کریں،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف

جمعرات 10 اگست 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پرعوام کی رائے لیناہماراحق ہے،سیکیورٹی کی وجہ سے سفرطویل ہوتاجارہاہے،ممکن ہے میاں صاحب(آج ) گوجرانوالہ میں قیام کریں۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرمن وعن عمل کردیا،کوئی مائی کالعل ہے جوپرویز مشرف پرہاتھ ڈالے، اس ملک میں صرف جمہوری اور منتخب لوگوں کے خلاف ہی فیصلے آسکتے ہیں ۔خواجہ آصف نے کہا کہ عدالتی فیصلے پرعوام کی رائے لیناہماراحق ہے،سیکیورٹی کی وجہ سے سفرطویل ہوتاجارہاہے،ممکن ہے میاں صاحبجمعہ کو گوجرانوالہ میں قیام کریں۔