� ) لیگ جہلم کے قائدین اور ورکرز باہر خوار ،نواز شریف ہوٹل میں کھانا کھانے میں مصروف رہے

جمعرات 10 اگست 2017 23:40

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) مسلم لیگ (ن )جہلم کے قائدین اور ورکرز باہر خوار ہوتے رہے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ہوٹل میں کھانا کھانے میں مصروف رہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کیلئے مٹرقیمہ,دیسی مرغا,بریانی,مٹن,چاول سمیت دیگر پکوان بنایا گیا تھا ۔ ڈنر میں نواز شریف کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق,سینیٹر مشاہد اللہ,طارق فضل چوہدری,پرویز رشید سمیت دیگر شریک رہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کھانے کے بعد سونا چاہتے تھے انہوں نے نجی ہوٹل کے باہر آئے ہوئے پارٹی کے مقامی راہنماوں سے ملاقات سے معذرت کرلی ۔

متعلقہ عنوان :